اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے، دعا ہے اللہ لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے ، وزیر ریلوے کا اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار،انہوں نے کہا کہ ہم ابصار عالم صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،مرحومہ کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و سکون کی دعا کی .
