اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، بیرسٹر شیراز راجپر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، اس موقع پر آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا اور فاروق نائیک کے سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث عدم دستیابی پر بغیر کاروائی سماعت 21اپریل تک ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">