اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیپرا میں ٹائم آف یوز ٹیرف اور نیٹ میٹرنگ، منی و مائیکرو آف گرڈ پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سولر انرجی اور آف گرڈ سلوشنز پر غور کیا گیا۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق اجلاس کا افتتاح ممبر (ٹیکنیکل) رفیق احمد شیخ اور ممبر خیبرپختونخوا مقصود انور نے کیا۔اجلاس میں تمام ڈسکوز، کے-الیکٹرک، آئی ایس ایم او، سی پی پی اے-جی اور این جی سی کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق تمام ڈسکوز کے سربراہان نے نیپرا کی کاوشوں کو سراہا اور ٹی او آرز کو جامع قرار دیا، کچھ سٹیک ہولڈرز نے آف گرڈ سٹڈی کو مخصوص ڈسکوز تک محدود رکھنے کی تجویز دے دی، سٹیک ہولڈرز کی تجویزپر ٹی او یو ٹیرف ٹائمنگز کا مطالعہ قومی سطح پر کی جانے پر غور کیا گیا۔نیپرا نے سٹیک ہولڈرز کو سات دن میں حتمی رائے اور ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت دے دی۔نیپرا حتمی ٹی او آرز کی منظوری کے بعد ڈسکوز کو کنسلٹنٹ ہائر کرنے اور سٹڈیز کرانے کی ہدایت کرے گا۔اس مشاورتی سیشن کا مقصد بجلی کے شعبے کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرناہے