سید نیئرحسین بخاری کی پارٹی تنظیموں کو سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگانے کی ہدایت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے پارٹی تنظیموں کو سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگانے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ پارٹی تنظیمیں ملک بھر میں اور بلخصوص ،خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے عوام کی مشکلات ختم کرانے میں مددگار بنیں،بدھ کوپی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیئربخاری نے کہا کہ مرکزی صوبائی ضلحی شہری تنظیمی عہدیداران متاثرین کے کیمپوں میں کھانے پینے کی اشیاء فراہمی کا بندوبست کریں ،خوشحال اور مخیر افراد متاثرین سیلاب کی مدد کو پہنچیں ،پریشان حال بھائیوں کی دن رات خدمت کی جائے ، پیپلز پارٹی اور ملحقہ تنظیمیں فوری طور پر امدادی کیمپ قائم کریں ،انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداران سیلابی علاقوں میں متاثرین کو راشن خیمے ادویات پہنچائیں ،پیپلز پارٹی کے عہدیداران اپنی استطاعت کے مطابق بے گھر متاثرین کو اپنے گھروں میں رہائش فراہم کریں ،معصوم بچوں اور بزرگوں کو ادویات اور علاج کیلئے عہدیداران کردار ادا کریں ۔