نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن روانہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد جدہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں بدھ کودفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے25 اگست کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے بعد مدینہ منورہ میں ایک شب قیام کیا جس کے بعد انہوں نے وطن روانگی سے قبل مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی .