وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا سی پی این ای کے سابق سیکرٹری جنرل عامر محمود کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے سی پی این ای کے سابق سیکرٹری جنرل عامر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی او نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر محمود کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم نے صحافت کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پیشہ ورانہ کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔