سیلاب سے بچائواور امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام ادارے الرٹ ہیں،ڈاکٹرمصدق ملک

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کے ساتھ مل کر سیلاب کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے صوبے بھر میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور سندھ حکومت کے ساتھ باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کی جا رہی ہیں، مصدق ملک نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے متحرک، الرٹ، اور ریسکیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کوششوں میں مصروف ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب صورتحال کی نگرانی کیلئے مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں۔