اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر) لندن میں میوزیکل شو کروانے کا جھانسہ دے کر انسانی سمگلنگ اور لاکھوں روپے ہتھیانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔گروہ میں موجود افراد جعلسازی سے مختلف نام تبدیل کر کے لوگوں کو پھنساتے ہیں اور پھر لاکھوں روپے اینٹھ لیتے ہیں ۔اسی حوالے سے پاکستانی خاتون سنگر رضوانہ نے مذکورہ گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایف آئی اے میں درخواست دیدی ۔خاتون سنگر کا کہنا ہے کہ جنوری 2025 میں عارف ندیم اس کی بیوی ان کی ٹریول ایجنسی میں ملاقات ہوئی جنوری سے جون تک میوزیکل کنسرٹ ہونگے معاہدہ طے ہوگیا.
میرے پوسٹر بنوائے گئے کہ میوزیکل کنسرٹ ہورہاہے مذکورہ افراد نے ایک گینگ بنا رکھا ہے جس میں ساحر کیانی زوجہ ہما عامر کیانی بھی شامل ہیں نے مل کر جھوٹ بول کر باہر بلوایا جعل سازی سے سائلہ کا نام استعمال کرکے مدعیہ کو نقصان پہنچایا وہاں کوئی میوزیکل شو نہ تھے نہ ہی مدعیہ کو رہائش دی گئی اورنہ ہی ٹکٹ دیا گیا ۔مدعیہ اپنے خرچے پر برطانیہ گئی جب سائلہ نے آواز بلند کی تو مذکورہ گروہ کے افراد اس کی جان کے دشمن ہوگئے اور قتل کرنیکی دھمکیاں دینے لگے ۔خاتون سنگر کی درخواست پر ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب جب عارف ندیم سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاہدہ یو کے جانے سے پہلے ہی کینسل ہوگیا تھا انہوں نے کہا کہ لاہور سے ان کی فلائٹ تھی جو کینسل ہوگئی تھی ہمارا معاہدہ ختم ہوگیا ہم نے خاتون سنگر رضوانہ کا ویزہ کینسل کروانا تھا جو ہم نے نہ کروایا مذکورہ خاتون نے میرے خلاف جان بوجھ کر درخواست دی جو کہ جھوٹ کا پلندہ ہے.