عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں عروج پر،سڑ کیں ، بازار اور گھر روشنیوں سے سج گئے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)عید میلاد النبی ﷺ قریب آتے ہی گھر، بازار اور سڑکیں رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھی ہیں جبکہ سوشل میڈیا نعتوں اور درودوں سے بھرا ہوا ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات کی عکاسی کرتا ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ نے آن لائن اور آف لائن تقریبات کے درمیان فرق کو ختم کر دیا ہے،

سڑکیں تہوار کی سجاوٹ سے جگمگاتی ہیں اور سوشل میڈیا ہم آہنگی اور عقیدت پھیلانے والی نعتوں اور درودوں سے گونجتا ہے۔ ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا مختلف تصاویر، ویڈیوز اور عکاسیوں کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور احترام کے اظہار، کمیونٹیز کو جوڑنے اور اتحاد کے احساس کو فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے۔

ملک بھر کے شہری عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ سرکاری، نجی دفاتر اور تعلیمی اداروں میں محفلِ نعت کے انتظامات نے بھی بہت سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے، طلبا تلاوت اور نعت خوانی کے مقابلوں میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔

بچوں کو اس قدر عقیدت بہت اچھا تاثر دیتی ہے۔ اسی طرح گھریلو خواتین بھی اپنے دلی جذبات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کر رہی ہیں۔ اس موقع کے لیے خصوصی کھانے تیار کرنے کی اپنی کوششوں کے بارے میں پوسٹ کر رہی ہیں۔ مزید برآں کاروباری طبقہ بھی عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں کے حوالہ سے مختلف مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کے حوالہ سے اپنے تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا ہے۔