برآمدکنندگان کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی اور بین الاقوامی منڈیوں تک آسان رسائی وقت کی اہم ضرورت ہے ،جام کمال خان

ا سلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ برآمدکنندگان کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی ،غیر ضروری رکاوٹوں کا خاتمہ ، صنعتوں کے اخراجات کم اور بین الاقوامی منڈیوں تک آسان رسائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آر سی سی آئی)کے صدر عثمان شوکت کی سربراہی میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔ ملاقات کے دوران قومی برآمدات میں اضافے اور عالمی تجارت میں صنعت کے کردار کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.