اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ کیسز کی تعداد 197 ہو گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 197 ہو گئی ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 8 کیس ، دیہی علاقوں میں 6 کیس جبکہ شہری علاقوں میں2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں،دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 166 تک پہنچ گئی جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 31 ہو گئی۔ اسلام آباد میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 197 ہو گئی ہے۔