اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون وغیرہ کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس میں نیب نے شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر جواب جمع کراتے ہوئے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے ریفرنس کے ملزم عبدالغنی مجید کی بریت درخواست پر جواب جمع کراتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی، دوران سماعت وکیل صفائی نے شریک ملزمان اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کی بریت درخواستوں پر دلائل کی استدعا کی، عدالت نے سماعت18 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی، ادھر عدالت نے اسی ریفرنس کے شریک ملزم طارق محمود کی جانب سے دائرتین کروڑ کے منجمند شیئرز بحالی درخواست میں بھی سماعت 18 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">