سینیٹر روبینہ خالد کیخلاف لوک ورثہ فنڈز میں خردبرد کا ریفرنس،دلائل جاری، سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیرسماعت سینیٹر روبینہ خالد وغیرہ کے خلاف لوک ورثہ فنڈزمیں مبینہ خردبرد ریفرنس میں بریت درخواست پر دلائل جاری رہے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکیل صفائی نے ریفرنس کے ملزمان روبینہ خالد اور تابندہ ظفر کی طرف سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائر درخواستوں پر دلائل دیے،عدالت نے سماعت 25 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔