اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں فنانس ڈویژن سے متعلق سال 2010ـ11 اور 2013ـ14 کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ، سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے سابق ڈی جی کو خلاف ضابطہ الاؤنس کی ادائیگی کا معاملہ سابق ڈی جی سی ڈی این ایس کو نومبر 2007 سے جون2013 کے عرصے کے لئے ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا گیا،آڈٹ بریف کیا گیا بتایا گیا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ان کو گھر بھی ملا ہوا تھا اور ہاؤس رینٹ الاؤنس بھی لے رہے تھے، سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ ان سے ریکوری ہونی چاہئے، یہ اسٹیٹ بینک کے ملازم تھے، ان کی کچھ رقم اسٹیٹ بینک کے پاس ہے، انہوں نے کہا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو بھی کہیں گے ریکوری میں ہماری مدد کریں، سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ اگر وقت پر ایکشن لیا جاتا تو شاید یہ صورتحال نہ آتی، شاہدہ اختر علی کمیٹی نے معاملے پر آئندہ اجلاس میں پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی.
