سیاحت کے فروغ کے لئےگرین ٹورزم پرائیوٹ لمیٹڈ کے تحت گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا افتتاح

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )سیاحت کے فروغ کے لئےگرین ٹورزم پرائیوٹ لمیٹڈ کے تحت گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا افتتاح کر دیا گیا۔دریائے کنہار کے کنارے واقع یہ سیاحتی مقام جدید سہولتوں اور قدرتی مناظر کا حسین امتزاج ہے، ریور سائیڈ باغات، اوپن ایئر ڈائننگ اور دلکش جھونپڑیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

ناران اور وادی کاغان کی جھیلوں اور بلند چوٹیوں تک آسان رسائی سیاحوں کے لیے خوش آئند سہولت فراہم کرتی یے۔ 2024 میں 9 لاکھ 65 ہزار بین الاقوامی سیاحوں نے سفر کیاجس سے 738 ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی۔2025 میں پاکستان کے سیاحتی شعبہ کی آمدنی 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے جی پی آئی کے تحت گرین ٹورازم پرائیوٹ لمیٹڈ، ماحول دوست سیاحت کے لیے سرگرم عمل ہے۔