اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی میں وطن پر قربان ہونے والے میجر عدنان شہید کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر وزیرِ ریلوے نے شہید کے والد محمد اسلم، بھائیوں اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ میجر عدنان جیسے جانباز سپوت پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میجر عدنان شہید اس ملک کی شان ہیں، ان کی قربانی سے قوم کا نام روشن ہوا محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی اور شہید میجر عدنان جیسے جوان ہمارے اصل ہیرو ہیں۔
اس موقع پر شہید کے والد محمد اسلم نے حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا:”ہماری مزید قربانیاں بھی اس پاک وطن کے لیے حاضر ہیں شہید کے بھائیوں نے کہا کہ میجر عدنان ہمیشہ دوسروں کے لیے جیتے تھے، وہ ایک نڈر، باہمت اور فرض شناس آفیسر تھے “ہمیں اپنے بھائی پر فخر ہے، وہ قوم کے سچے ہیرو تھے محمد حنیف عباسی نے شہید کے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ ریاست ان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اور پوری قوم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔