حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 543 فیڈرز متاثر ہوئے، پاور ڈویژن

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 543 فیڈرز متاثر ہوئے، 309 فیڈر مکمل اور 226 جزوی طور پر بحال کر کے 18 لاکھ ایک ہزار 2 سو 25 متاثرہ صارفین میں سے 14 لاکھ 78 ہزار 9 سو 31 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 3 لاکھ 22 ہزار 2 سو 94 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی ترجیح ہے۔ پاور ڈویژن کی بجلی بحالی پر 14 ستمبر تک کی جاری رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 36 مکمل اور 44 جزوی طور پر بحال کر کے203844 متاثرہ صارفین میں سے 138550 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، فیسکو کے باقی 65294 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام پانی اترنے پر 15 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔ لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شيخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 63 مکمل اور 4 جزوی طور پر بحال کر کے 73734 متاثرہ صارفین میں سے 68909 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 4825 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 14 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے جبکہ لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور, ننکانہ اور شیخوپورہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں کے 180 متاثرہ فیڈرز میں سے 7 مکمل اور 166 جزوی طور پر بحال کر کے زیرِ انتظام علاقوں میں 268846 متاثرہ صارفین میں سے 20925 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103 متاثرہ فیڈرز میں سے 96 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کر کے 735987 متاثرہ صارفین میں سے 734857 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 1130 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔ پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے87 فیڈرز مکمل اور 4 جزوی طور پر بحال کر کے 463375 متاثرہ صارفین میں سے 461247 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسی طرح ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 فیڈرز متاثر ہوئے، 17 فیڈر مکمل اور 1 فیڈر جزوی طور پر بحال کر کے 31774 متاثرہ صارفین میں سے 30778 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، ٹیسکو کے باقی 996 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباً 15 ستمبر شام 5 بجے تک مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ ٹیسکو کے علاقے خیبر میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مزید برآں ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال کر دیئے گئے ہی۔