اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پربارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں سرگودھا (شہر 70، ایئر پورٹ 03)، مری 09، منگلا، گجرات 08، جوہر آباد، کروڑ (لیہ) 07، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، نور پور تھل 05، خیبر پختونخوا میں پٹن 15، دیر 04، کالام 03، ڈی آئی خان میں 2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 41، دالبندین40، نورپورتھل اور سبی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔