پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ عمران خان آج کمیٹی سے ملاقات کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا، اس کے علاوہ اجلاس میں ملک بھر میں آج ہونے والے ممکنہ احتجاج سے متعلق غور ہو گا۔