پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان نے پارٹی قیادت کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے پارٹی قیادت کےاستعفے دینے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم مستعفی نہیں ہوں گے۔
منحرف رکن پی ٹی آئی راجا ریاض نے کہا کہ استعفے دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جو لوگ مستعفی ہوں گے ان نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوجائے گا۔
راجا ریاض نے کہا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کا مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صدارت میں بنی گالا میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، کور کمیٹی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ استعفے ہم قومی اسمبلی سے شروع کر رہے ہیں، شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراض نہیں مانے جاتے تو کل ہی استعفیٰ دے دیں گے۔