اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سندھ کے اضلاع بدین اور ٹھٹہ سے پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال کے دوران کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی )کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم 13 تا 19 اکتوبرکو ہو گی ۔نیشنل ای او سی کے حکام نے کہا کہ مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، بچوں کو پولیو ویکسی نیشن کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں، پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔