اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں لاکھوں روپے مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کو محکمہ ایکسائز کے افسران سے مبینہ ملی بھگت کر کے نمبر الاٹ کروا کر فروخت کر نے والے چوہی گینگ کا انکشاف ہوا ہے ، سرغنہ سے علوی اکشنر اور کسٹم افسران کے دستخط شدہ دستاویز بھی برامد کلکٹر کسٹم کی ہدایت پر انٹی سمگلنگ سکواڈ نے غوری ٹائون میں چھاپہ مار کر چوہا گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹم کو اطلاع ملی تھی کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں فروخت کرنے والا گینگ متحرک ہے جو کہ محکمہ کسٹم کے افسران کے دستخط اور نیلامی میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کو باقاعدہ محکمہ ایکسائز سے نمبرز لگوا کر گاڑیاں فروخت کرتا ہے.
جس پر اس گینگ کے سرغنہ شیخ اعظم المعروف چوہا گینگ کی گرفتاری کے لئے اے سی کسٹم ، ڈی سی کسٹم کی سربراہی میں کسٹم انسپکٹرز پر مشتمل ٹیم کو معاملے کی تحقیقات کیلئے کہا گیا جس پر کسٹم ٹیم نے تحقیقات شروع کر دیں اور دو ہفتے کے بعد شیخ اعظم المعروف چوہا کے گھر واقع غوری ٹائون پر چھاپہ مارا تو ملزم اپنی چھت سے فرار ہو گیا کسٹم نے پیچھا کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا باقاعدہ گینگ ہے اور وہ کسٹم میں نیلامی کے دوران علوی آکشنرز اور کسٹم میں تعینات افسران کی مہریں اور دستخط بھی کر کے محکمہ ایکسائز اسلام آباد ، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر محکمہ ایکسائز کے افسران سے مل کر گاڑیوں کو نمبر الاٹ کرواتا ہے اور بعد ازاں ان گاڑیوں کو فروخت کردیا جاتا ہے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں علوی آکشنرز کے بارے میں انکشاف کرچکا ہے کہ اس کے ذریعے من پسند افراد کو گاڑیاں و دیگر سامان نیلام کیا جاتا ہے جس کی سرپرستی کسٹم اہلکار و دیگر مافیا کرتا ہے ۔اوصاف کو کسٹم ذرائع نے بتایا کہ چوہا گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے دوران اس کی گاڑی سے علوی آکشنرز اور کسٹم افسران کی مہریں اور کسٹم افسران کی دستخط شدہ دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں جن پر وہ غیرقانونی و نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کو نمبرالاٹ کروا کر فروخت کرتا تھا .