سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی پارلیمنٹ کے رکن ووٹر بیک سے ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بیلجیئم ، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے جمعرات کو یہاں یورپی پارلیمنٹ کے رکن ووٹر بیک سے یورپی پارلیمنٹ میں ملاقات کی ، بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال پاکستان اور یورپ کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات اور بیلجیئم میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت سماجی و اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔