اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے میر علی میں خوارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے وزیر ریلوے نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
محمد حنیف عباسی نے کہا کہ قوم پاک فوج کی جرت، قربانیوں اور حب الوطنی پر فخر کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔