18 اکتوبر جمہوریت کے پروانوں کا دن ہے .شازیہ مری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر جمہوریت کے پروانوں کا دن ہے سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہداء کے ناقابل شکست حوصلے، وفاداری اور عظیم قربانیوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں شازیہ مری نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007ء کا دن جمہوریت کے پروانوں کا دن ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر 18 اکتوبر کو ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 30 لاکھ سے زائد افراد نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا، اس دن 180 بہادر جیالوں نے جمہوریت اور اپنی قائد کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ حملہ کرنے والے جمہوریت کی روشنی کو بجھانا چاہتے تھے مگر ناکام رہے، ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سانحۂ کارساز کے شہداء کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔