وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے اسمبلی اجلاس 15 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔ْ
آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل کو طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائےگی۔
خیال رہےکہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف آج تحریک عدم اعتمادجمع کرائی گئی تھی جس پر 25 ارکان کے دستخط ہیں۔
تحریک عدم اعتماد وزیر مالیات ماجد خان اور اکبرابراہیم نے جمع کرائی جب کہ درخواست گزاروں کی جانب سے متبادل وزیراعظم کےلیے پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس کا نام تجویز کیا گیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 53 کے ایوان میں سے27 ارکان کی حمایت درکار ہوگی جب کہ تحریک عدم اعتماد پر 3 دن بعد اور 7 روز کے اندر ووٹنگ لازم ہے۔