راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) کروڑوں روپے کی زمین کا تنازع پر بلو ورلڈ سٹی کے مالک نعیم اعجاز نے افغانی گارڈز کے ہمراہ اند فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ 2 افراد کو زخمی کر دیا ۔رکن پنجاب اسمبلی واردات کے بعد ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقعے کے خلاف شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا، اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج ختم نہیں کریں گے ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ،سٹی انتطامیہ اور اے ایس پی موقع پر پہنچ گئیں، قتل ہونیوالے شخص کے بھائی سابق کونسلر یونین کونسل 95چوہدری ثقلین نے اس موقع پرپولیس کو بیان دیتے ہوئےبتایا کہ ہمارے خاندان کی 22سوکنال زمین ہے، جس پر اس نے تنازع بنا رکھاتھا۔انھوں نے کہا ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز،ندیم اعجاز سمیت دیگر قبضہ مافیا ہیں ان کا کام لوگوں کو دبا کر انکی زمینوں پر قبضہ کرنا ہے ، انھوں نے کہا کہ میرے بھائی کے قاتل یہی بلوورلڈ سٹی کے مالکان سعد نذیر،ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز،ندیم اعجاز سمیت دیگر ہیں ۔پولیس نے مقتول کے بھائی کے بیان کے بعد تفتیش شروع کر دی ۔