پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے ایک بار پھر نجی ہوٹل میں منحرف پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم سے بدتمیزی کی ہے۔
پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے نور عالم خان کو پشتو میں گالیاں دیں، نور عالم اپنے دوستوں ندیم افضل چن، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ افطار کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق نورعالم خان نےگالیاں دینے والے کوسمجھایا کہ یہ فیملی زون ہے لیکن پی ٹی آئی کا کارکن گالیاں دینے سے باز نہ آیا اور آوازیں کستا رہا۔
عینی شاہدین کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن نے نور عالم خان کو مکا مارا جس پر لڑائی شروع ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق نورعالم خان ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کنڈی نے پی ٹی آئی رکن کی پٹائی کردی۔