آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔مٹھی 39، تربت اور چھور میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔