خواتین کو مضبوط سماجی و معاشی مواقع فراہم کر کے غربت کے خاتمے اور ملکی معیشت کے استحکام کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں. سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے ایم این اے شاہدہ رحمانی، رکن ویمن پارلیمنٹری کاکس اور صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ سندھ شاہینہ شیر علی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خواتین کی معاشی خودمختاری، سکل ڈویلپمنٹ، روزگار اور فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں صوبہ سندھ کی غریب اور مستحق خواتین کی ترقی اور معاشی نظام میں شمولیت کے اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خواتین کو مضبوط سماجی و معاشی مواقع فراہم کر کے غربت کے خاتمے اور ملکی معیشت کے استحکام کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی خواتین کی ترقی و خود انحصاری کے لئے وفاقی و صوبائی سطح پر مربوط اقدامات جاری رکھے گا۔