اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترجمان اوگرانے وضاحت کی ہے کہ ملک میں فیول کی کسی قسم کی قلت نہیں ہے،کچھ درآمدی پٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس میں وقتی تاخیر ضرور ہوئی تھی تاہم اب صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ منگل کو ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج پی ایس او کے ڈیزل بردار جہاز اور وآفی کے پٹرول بردار جہاز کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں ایندھن کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے اور کاروباری سرگرمیاں حسبِ معمول چل رہی ہیں۔
