اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے جاپان کی نو منتخب وزیر اعظم سناے تاکائچی کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔بدھ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سناے تاکائچی کا وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہونا قیادت کے میدان میں خواتین کے لئے ایک تاریخی سنگ میل اور جاپان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔
انہوں نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ جاپان کی نو منتخب وزیر اعظم اسی جرات اور عزم کے ساتھ اپنے عوام کی قیادت کریں گی جیسا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث ہے جو مسلم دنیا کی پہلی اور پاکستان کی واحد خاتون وزیر اعظم تھیں ۔