پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم خان پر ایک مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کے کارکن کی جانب سے حملے اور غیر مناسب جملے کسنے پر پولیس نے اس کیخلاف تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے نور عالم خان کو پشتو میں گالیاں دیں تھیں نور عالم اپنے دوستوں ندیم افضل چن، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ افطار کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق نورعالم خان نےگالیاں دینے والے کوسمجھایا کہ یہ فیملی زون ہے لیکن پی ٹی آئی کا کارکن گالیاں دینے سے باز نہ آیا اور آوازیں کستا رہا۔عینی شاہدین کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن نے نور عالم خان کو مکا مارا جس پر لڑائی شروع ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق نورعالم خان ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کنڈی نے پی ٹی آئی رکن کی پٹائی کردی۔