اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈیولپمنٹ (آئی سی ایم پی ڈی) کے مائیگرنٹ ریسورس سینٹر پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات (ایف-11/3) میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا اس سیشن کا مقصد طالبات کو انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے نقصانات اور نتائج سے آگاہ کرنا تھا، ساتھ ہی انہیں تعلیم، روزگار اور بیرون ملک سفر کے محفوظ اور قانونی راستے اختیار کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
طالبات نے سیشن میں بھرپور شرکت کی، مختلف سوالات کیے، اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عہد کیا کہ وہ اپنی کمیونٹیز میں بھی اس اہم مسئلے سے متعلق آگاہی پھیلائیں گی یہ مشترکہ اقدام ایف آئی اے کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ نوجوان نسل کو آگاہی اور معلومات فراہم کر کے ایک باخبر اور مضبوط معاشرہ تشکیل دے، جو انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے خطرات سے محفوظ رہ سکے۔