اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آج دنیا بھر میں عالمی یومِ برفانی چیتا منایا جا رہا ہے — وہی افسانوی “پہاڑوں کا بھوت” جو ہماری زمین کے سب سے بلند اور نازک ماحولیاتی نظام کی علامت ہے۔ پاکستان بھی عالمی برادری کے ساتھ اس نایاب اور خوبصورت جانور کی قدر اور حفاظت کے عزم کا اظہار کر رہا ہے۔
دنیا میں برفانی چیتوں کی تعداد محض چند ہزار رہ گئی ہے، جب کہ پاکستان میں ان کی آبادی تقریباً 220 کے لگ بھگ ہے۔ یہ نایاب اور پُراسرار جانور پہاڑی ماحولیاتی نظام کی صحت برقرار رکھنے اور ہمارے قدرتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پاکستان میں برفانی چیتوں کے تحفظ کے لیے مسکن کی حفاظت، سائنسی نگرانی، اور مقامی برادریوں کی شمولیت پر مبنی منصوبے جاری ہیں، تاکہ یہ شاندار نسل قدرتی ماحول میں پھلتی پھولتی رہے ماہرین کے مطابق، اگرچہ اب تک خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے، مگر مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ حکومت اور ماحولیاتی اداروں نے اس ضمن میں اپنی پُرعزم وابستگی کا اعادہ کیا ہے کہ برفانی چیتے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔