اسلام آباد(سی این پی)بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین سعد نذیر کا کیپٹیل نیوز پوائنٹ ویب سائٹ اور یو ٹیوب چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ہمارے حوالے سے مختلف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن الحمد اللہ ہم عرصہ دراز سے بلیو سٹی کی ترقی،خوشحالی اور اس کی ڈلیوری کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلیو ورلڈ سٹی کے چوہدری ندیم اعجاز، نعیم اعجاز، سرفراز گوندل، میرے بھائی عمران نذیر، ارشد اعوان اور میاں عامر سمیت تمام ٹیم پروجیکٹ کی ڈلیوری کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا بلیو ورلڈ سٹی کا سفر جو چار سو کینال سے شروع ہوا تھا الحمد اللہ اس وقت لاکھ سوا لاکھ سے زیادہ ہو گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کی ترقی کی بہت ساری لوگوں کو تکلیف ہے کیونکہ وہ عرصہ دراز سے لگے ہوئے ہیں اور آگے نہیں بڑھ سکے اسی طرح کچھ پرانے مگرمچھ بھی ہیں جن کو اس پروجیکٹ کی ترقی پر بہت زیادہ تکلیف ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ آئے روز طرح طرح کی افواہیں اور بے بنیاد خبریں مارکیٹ میں چلاتے ہیں کبھی ہمیں گرفتار کرانے کی کوشش کرتے ہیں کبھی ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں یعنی ہمیں ناکام کرنے کیلئے ہر طرح کا ہتھکنڈہ آزمایا گیا اور جب تک یہ حکومت نہیں گئی تھی یہ سب کچھ بہت زیادہ عروج پر تھا یہاں تک کہ ندیم اعجاز، نعیم اعجاز وغیرہ پر قاتلانہ حملے ہوئے، مجھے بھی دھمکیاں دی گئیں، ہمارے خلاف آج بھی ایک جھوٹی ایف آئی آر کے ذریغے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ پاک کی مدد ہمیشہ حق کے ساتھ رہی ہے ، ہم اپنے لوگوں کیلئے کام کرنے کیلئے موجود ہیں اور انشا اللہ موجود رہیں گے، ان کے انٹرویو کی مکمل تفصیلات کیلئے ویڈیو لنک کو کلک کریں۔۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">