الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 اپریل سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27 اپریل سے 9 مئی تک ہوگی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 سے 12 مئی تک دائر کی جائیں گی، اپیلیں 14 مئی تک نمٹائی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 مئی تک واپس لیے جا سکیں گے، انتخابی نشان 20 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں ڈی جی خان ، راجن پور ، مظفر گڑھ ، لیہ، خانیوال ، ویہاڑی ، بہاولپور ، ساہیول ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ ، سیالکوٹ ، خوشاب ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، منڈی بہاولدین ، جہلم اور اٹک میں انتخابات ہوں گے۔