قبضہ مافیا نے سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے اسلام اباد کی مارکیٹ جی سکس ون تھری کی پبلک لیٹرین پر دن دھاڑے قبضہ کرلیا

اسلام آباد(سی این پی)قبضہ مافیا نے سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے اسلام اباد کی مارکیٹ جی سکس ون تھری کی پبلک لیٹرین پر دن دھاڑے قبضہ کرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق زاکر نامی شخص نے اپنے بیٹوں عامر۔بدر اور خرم کیساتھ ملکر سی ڈی اے کی پبلک لیٹرین کو توڑا اور پھر وہاں حجام (نائی)کی دکان بنا ڈالی ۔مارکیٹ یونین اور دکانداروں نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ قبضہ مافیا۔کے سامنے بے بس ہو گئے ۔

سی ڈی اے انفورسمنٹ اور پولیس کو بھی اطلاع کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔مارکیٹ یونین نے منیجر کوآپریٹو چوہدری ناصرجو مارکیٹ املاک کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے کیساتھ ملکر تھانہ آبپارہ پولیس کو سرکاری زمین واگزار کرانے کیلئے باقاعدہ درخواست دی مگر تفتیشی اے ایس آئی ریاض نون نے تاحال کوئی قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔پبلک لیٹرین بند ہونے سے دکانداروں اور گاہکوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ مارکیٹ کے دکانداروں نے چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس سے قبضہ مافیا کیخلاف فوری کارروائی کا مطا لبہ کیاہے۔