انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے ائیسکو کے سابقہ چیف انجنئیر سے پلاٹ ہتھیانے کی غرض سے اسے اغوا کرنے والے سابقہ کونسلر کی عبوری ضمانت خارج کر دی ہے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ملزم کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ائیسکو کے چیف انجینئر شوکت حسین نے ملزم سابقہ کونسلر خادم حسین عاجز وغیرہ کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کا قیمتی پلاٹ خیابان تنویر میں واقع ہے جس کو ملزمان ہتھیانا چاہتے تھے لیکن میری مذمت پر انہوں نے مجھے 50 لاکھ روپے تاوان کی خاطر اغوا کیا اور زبردستی گاڑی میں ڈال کر لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی رش میں پھنس گئی میرے شور شرابہ کرنے پر راہگیروں نے مجھے بازیاب کروایا فاضل عدالت نے مدعی مقدمہ کے وکیل چوہدری بلال رضا ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم خادم حسین عاجز کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">