وفاقی دارالحکومت میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن جاری۔تھانہ کوہسار پولیس نے گن پوائنٹ پر گاڑی چھیننے والے ملزم سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 09ملزمان گرفتار۔ ملزمان سے چھینے گئی گاڑی سمیت متعدد اسلحہ و ایمونیشن بر آمد ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس پی سٹی کامران عامر کی زیرنگرانی ایس ایچ او کوہسار شبیراحمد اتنولی معہ ٹیم نے تھانہ کوہسار کے علاقے میںگن پوائنٹ پر گاڑی چھینے والے ملزم محمد شیرازکو گرفتار کر لیا ، ملزم سے چھینی گئی گاڑی، دوران واردات استعما ل ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد، ملزم کی درست طورپر شناخت پریڈ ہو چکی ہے۔دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تھانہ سبزی منڈی نے دوران چیکنگ ملزمان جان ولی اور سخی محمد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 30 بور پسٹل اور ایک تیزدارخنجر بر آمدکرلیا ، علاوہ ازیں سبزی منڈی پولیس نے ملزم اقراراور شہزاد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو30 بور پسٹل بر آمدکرلئے تھانہ رمنا پولیس نے ملزم جلال الدین کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 9mm پسٹل، تھانہ لوہی بھیر پولیس نے ملزم اسامہ کو گردفتار کر کے اسکے قبضے سے 30 بور پسٹل بر آمدکرلیا، تھانہ آئی آئن پولیس نے ملزم عمران خان کو گرفتار کر کے اسکے قبضے 30بور پسٹل جبکہ تھانہ کھنہ پولیس نے ملزم رونیار کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے ایک عدد 30بور پسٹل بر آمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر لئے گئے مزید تفتیش جاری ہے۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیمز کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیوںسے نا صرف جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی،قانوںشکنوںکو قانوں کے کٹہرے میں لانا اسلام آبا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اسلام آباد پولیس کسی بھی گروہ یا فرد عام شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی ،اسلام آباد پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">