اسلام آباد (سی این پی)ساجد حسین طوری وفاقی وزیر برائےوزارت سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹوشن (ای او بی آئی) زونل آفس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ چیئرمین ای او بی آئی شکیل احمد منگنیجو نے ساجد حسین طوری کو خوش آمدید کہا اور ادارے کے کاموں اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ساجد حسین طوری نے ادارے کی کارکردگی اور نجی شعبے کے اداروں کے ملازمین کو سماجی تحفظ کی فراہمی میں اس کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ادارے کو اس کے تمام شعبوں کی سرگرمیوں اور ای او بی آئی سکیم کو متحرک اور پائیدار بنانے میں مکمل کردار کا یقین دلایا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">