مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نےحرمِ نبوی ﷺ اور روضہ رسول ﷺکی حرمت کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کے بعض لیڈروں کے بیانات سے واضح ہوتا ہےکہ ان کی پہلے سے پلاننگ تھی۔
ایک بیان میں مفتی منیب کا کہنا تھا کہ ناپاک اقدام نے پاکستان کو عالمی سطح پربدنام کیا، یہ اپنی سیاسی خباثتیں مسجدِ نبوی ﷺ میں لے گئے، شیخ رشیدکی سانحے پر خوشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نعرےحمایت میں ہوں یامخالفت میں،ان کا جواز نہیں ہے، سورہ الحجرات میں آدابِ بارگاہِ مصطفوی ﷺ سے متعلق نہایت وضاحت سےبیان ہے۔
مفتی منیب کا کہنا تھا کہ وہاں تو حضور ﷺکی بارگاہ میں سلام پیش کرتے وقت بھی آوازپست رکھنےکاحکم ہے، حرمتِ نبوی ﷺ پامال کرنےوالوں،ترغیب دینے اور اس پر اظہار خوشی کرنے والوں پر وبال نازل ہوگا، پی ٹی آئی قائدین کامذمت کےساتھ جوازپیش کرنا کھلی منافقت ہے۔