اٹک کی ضلعی عدالت نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر گرفتار رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ایم این اے شیخ راشد شفیق کو اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت کے اندر اور اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے راشد شفیق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ جمال محمود نے شیخ راشد شفیق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں عید کے دوسرے دن دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ راشد شفیق کو گزشتہ روز عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔