عید پر پکنک مناتے دو نوجوان سمندر میں ڈوب گئے

 پپری کے علاقے سے ساحل سمندر پر دوستوں کے ساتھ عید منانے کے لیے آنے  والے 2  کزن پانی میں ڈوب گئے۔

دوسری جانب  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لانڈھی کا رہائشی 6 سالہ فیصل بھی سمندر میں ڈوب گیا جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پپری سے آئے  ایک نوجوان سونو کی لاش کو نکال لیا گیا جبکہ دوسرے نوجوان دانیال کی تلاش جاری ہے۔

سمندر میں ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین نےنجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ لڑکو٘٘ ٘ں کی جان بچائی جا سکتی تھی، ریسکیو ٹیموں کو اطلاع بھی  دی گئی تھی لیکن انتظامیہ نے فوری ایکشن نہیں لیا۔