وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نسرین جلیل کو نیا گورنر سندھ تعینات کرنے کے لیے سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کے لیے سمری صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی ہے۔
متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیر اعظم کو گورنر سندھ کے لیے 5 نام تجویز کیے تھے جن میں نسرین جلیل، عامر خان، عامر چشتی، وسیم اختر اورکشور زہرہ شامل تھیں۔
خیال رہے کہ اگر صدر مملکت کی جانب سے سمری منظور کرلی گئی نسرین جلیل سندھ میں تقریباً نصف صدی بعد بننے والی خاتون گورنر ہوں گی۔
ان سے قبل پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان مرحوم کی اہلیہ رعنا لیاقت علی خان 1973 سے 1975 تک سندھ کی گورنر رہیں۔