ایل این جی ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کر کیا گیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود اور وکلاء صفائی کے علاوہ گواہ منیجرسوئی سدرن گیس کمپنی محمد علی عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، اس موقع پر شاہدخاقان عباسی کی ایک روزہ استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا، عدالت نے نیب گواہ محمد علی کا بیان قلمبند کیااور سماعت17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔