راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف کارکے ریفرنس میں بریت درخواستوں پر دلائل جاری

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سِق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف کارکے ریفرنس میں بریت درخواستوں پر دلائل جاری رہے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے،وکلاء صفائی ارشد تبریز،امجد اقبال قریشی اور بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے بریت درخواستوں پر دلائل دیے جبکہ ادریس اشرف ایڈووکیٹ نے دلائل شریک ملزم فضل احمد خان کی بریت درخواست پر دلائل کیلئے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت 19 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔