توشہ خانہ کیس،اشتہاری نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف درخواست پر دلائل پر مہلت کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست میں دلائل کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز مریم نواز کی درخواست پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح عدالت پیش ہوئے، قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہاکہ ریفرنس میں نامزد ملزم نواز شریف کی وطن واپسی کی خبریں میڈیا میں سن رہے ہیں،مجھے نہیں معلوم کہ اس میں کتنی صداقت ہی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ انہیں سب پتہ کہ نامزد ملزم نے کب وطن واپس آنا ہے،نیب پراسیکیوٹر کے ریمارکس پر عدالت میں قہقے لگ گئے، دوران سماعت قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے درخواست پر دلائل دینےکیلئے وقت مانگ لیا جس پرعدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 30مئی تک ملتوی کر دی۔واضع رہے کہ مریم نواز نے مری اور چھانگلہ گلی کی جائیداد ضابطگی سے متعلق اعتراضات دائر کر رکھے ہیں۔