اسلام آباد(سی این پی )ضلع کچہری اسلام آباد میں عبوری ضمانت کی تاریخ پر آئے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے ملزم طاہر ستی اور اس کے 25 سے زائد ساتھیوں کی پولیس کے ساتھ اس وقت ہاتھا پائی شروع ہوگئی جب ملزم کو نئے کیس میں دوسرے تھانے کی پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ہاتھا پائی کے دوران مبینہ طور پر ایک پولیس ملازم زخمی ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 10 مئی 2022ء کو ملزم طاہر ستی ولد سلیم ستی اپنے خلاف درج تھانہ بہارہ کہو کے مقدمہ نمبر 135/22 بجرم 302/324 میں عبوری ضمانت کی کنفرمیشن کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اسلام آباد اویس محمد خان کی عدالت میں پیش ہوا۔ تاہم اسی دوران ملزم کو دوسرے تھانے کی پولیس گرفتار کرنے آگئی۔ جس پر ملزم کے ساتھ موجود 25 سے زائد ساتھیوں نے مزاحمت کی اور جھگڑا شروع ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کے دوران افتخار نامی پولیس ملازم زخمی ہوگیا۔ مارگلہ پولیس نے واقعہ کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">