پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آزادی مارچ کا نیا لوگو جاری کردیا گیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نئے لوگو کی تصویر شیئر کی۔
آزادی مارچ کے لوگو میں ہاتھ میں لگی ہتھکڑی ٹوٹتی ہوئی دکھائی گئی۔
لوگو پر ’غلامی نامنظور‘ درج تھا۔
عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہمارے آزادی مارچ کا نشان ہے۔‘
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کیے جارہے ہیں۔
ان جلسوں کے بعد، عمران خان آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔